0
Thursday 29 Sep 2016 22:50
زیارات کے راستے کو کسی صورت ترک نہیں کرینگے، بلوچستان حکومت سنجیدگی دکھائے

عزاداری کیخلاف سازشیں بند نہ ہوئیں تو جیل بھرو تحریک شروع کرینگے، علامہ ساجد نقوی کا اعلان

عزاداری کیخلاف سازشیں بند نہ ہوئیں تو جیل بھرو تحریک شروع کرینگے، علامہ ساجد نقوی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام کے مسائل کو انکی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، عزاداری و مجلس یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے، دنیا کا کوئی قانون ہمیں اس شہری آزادی سے نہیں روک سکتا، کسی صورت زیارت کے راستے کو ترک نہیں کریں گے، حکومت بلوچستان سنجیدگی سے اس مسئلہ کو حل کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل کوٹ ادو میں وائس پرنسپل جامعۃ الشیعہ علامہ احسان علی اتحادی کی دختر کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں حکومت کی جانب سے مجالس عزا کے خلاف ہونے والی سازشوں اور اور ایف آئی آر کا سلسلہ نہ روکا گیا تو محرم کے بعد جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، حکومت سندھ سمیت پنجاب میں بھی وارننگ دیتے ہیں کہ مجلس عزا اور عید میلاد النبی کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنٰی قرار دیا جائے اور ان پر درج ایف آئی ار کو واپس لیا جائے، قبل ازیں تقریب میں نکاح مسنونہ کے بعد باراتیوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ قومی مصروفیات و مسائل کی وجہ سے وہ علامہ احسان علی اتحادی کی دختر کی شادی میں شرکت نہ کرسکے، اس موقع پر پرنسپل جامعۃ الشیعہ کوٹ ادو علامہ مولانا اقبال حسین مقصود پوری، مولانا محمد حسین حیدری، مولانا کامران توحیدی، مولانا ظفر اقبال قریشی، مولانا ارشاد حسین نقوی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 571462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش