0
Thursday 29 Sep 2016 23:00

سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے منظم سازش ہورہی ہے، احسن اقبال

سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے منظم سازش ہورہی ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پاکستان ہر لحاظ سے چوکس اور تیار ہے۔ کوئی پاکستانی مفادات سے کھیلنے کی جرات نہیں کر سکتا، کہتے ہیں بھارت مستقبل کی کسی بالی وڈ فلم کا اسکرپٹ لکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مودی سرکار آنیوالی بالی وڈ کی فلم کا اسکرپٹ لکھنے کی کوشش نہ کرے، بھارت کو جان لینا چاہیئے کہ حملے کے کیا نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے منظم سازش ہو رہی ہے، بھارت منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے اور آرمی چیف بھی اس کی گواہی دے چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کےمغربی روٹ کے خلاف ایک بار پھر کچھ حلقوں کی جانب سے مہم شروع کردی گئی ہے، مغربی روٹ پر عوامی نیشنل پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 571464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش