0
Thursday 29 Sep 2016 21:37

دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ملتان سے داعش اور طالبان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد گرفتار

دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ملتان سے داعش اور طالبان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں اور سی ٹی ڈی ملتان نے خفیہ اطلاع پر ریلوے سٹیشن کے قریب گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے سی ٹی ڈی نے گھر میں موجود چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جو ریلوے سٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کے قبضے سے 8 ہینڈ گرنیڈز سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور ریلوے سٹیشن کا نقشہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد یاسر اور عثمان کا تعلق لاہور، سعید خان کا وزیرستان اور ارشاد کا تعلق شیخوپورہ سے ہے، جن سے حساس علاقوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضے میں لئے گئے ہینڈ گرنیڈز کو ناکارہ بنا دیا ہے، جبکہ دہشتگردوں کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 571480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش