QR CodeQR Code

مشرقی سرحد پر کشیدگی، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب

30 Sep 2016 00:13

اسلام ٹائمز: اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی بھی شرکت کریں گے۔ چار اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلی بھی شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی آئندہ ہفتے طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے منگل کو طلب کیا ہے۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی بھی شرکت کریں گے۔ چار اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلی بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ایل او سی کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا معاملہ زیرغور آئے گا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا ہے جس میں مشرقی سرحدوں پر پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 571486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571486/مشرقی-سرحد-پر-کشیدگی-وفاقی-کابینہ-کا-اجلاس-آج-اور-نیشنل-سیکیورٹی-کمیٹی-آئندہ-ہفتے-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org