QR CodeQR Code

فیصل آباد، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو نے وا لے پاک فوج کے جوان سپرد خاک

30 Sep 2016 11:18

اسلام ٹائمز: شہید کی نمازہ جنازہ میں پاک فوج سے وابستہ سینئر افسروں، اراکین اسمبلی میاں طاہر جمیل، حاجی خالد سعید، اسسٹنٹ کمشنر بلال ابڑو اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے پا ک فوج زندہ باد اور شہید کی جو موت ہے قوم کی حیات ہے، کے نعرے لگائے۔


اسلام ٹائمز۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کو فیصل آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید 3بیٹیوں کا باپ اور 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا، گھر کا لاڈلا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ہجویری ٹاؤن کا رہائشی شہید امتیاز 14 سال قبل پاک فوج کا حصہ بنا تھا، وہ پاک فوج میں آ ٹو نائیک کے عہدہ پر فرائض سر انجام دے رہا تھا۔ شہید کی نمازہ جنازہ میں پاک فوج سے وابستہ سینئر افسروں، اراکین اسمبلی میاں طاہر جمیل، حاجی خالد سعید، اسسٹنٹ کمشنر بلال ابڑو اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے پا ک فوج زندہ باد اور شہید کی جو موت ہے قوم کی حیات ہے، کے نعرے لگائے۔ شہید امتیاز کے والد نے کہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، ان کا بیٹا نمازی پرہیز گار تھا، جبکہ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ امتیاز کی شہادت نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 571508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571508/فیصل-آباد-بھارتی-فوج-کی-فائرنگ-سے-شہید-ہو-نے-وا-لے-پاک-کے-جوان-سپرد-خاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org