QR CodeQR Code

لسبیلہ، کان میں پھنسے تین افراد کو نکالنے کیلئے چینی ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی

30 Sep 2016 15:12

اسلام ٹائمز: دو چینیوں سمیت 3 افراد کھدائی کرتے ہوئے سیسے کی کان میں پھنس گئے جنہیں نکالنے کیلئے چین سے ماہرین کی ایک ٹیم پہنچ گئی ہے، تینوں افراد گزشتہ ہفتے کو پھنسے تھے، جن میں دو چینی انجنیئرز بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں لسبیلہ کے مقام پر سیسے کی کان میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے چینی ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، جو ان تین افراد کو سیسے کی کان میں سے نکالنے کی کوشش کرے گی، جو کہ گزشتہ سنیچر کو کان میں پھنس گئے تھے۔ کان میں پھنسے ہوئے افراد میں دو چینی انجنیئرز اور ایک پاکستانی کان کن شامل ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کارکنوں کو نکالنے کیلئے پیر کے روز راولپنڈی سے ایک ٹیم بھیجی گئی تھی جس نے انہیں نکالنے کی کوشش کی مگر کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ جس کے بعد گزشتہ شب چینی ماہرین کی ایک ٹیم بھی پہنچ گئی جس نے ان افراد کو نکالنے کے کوششیں شروع کی ہے۔ چینی ماہرین نے کان کے اندر ٹھنڈی ہوا پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لیکن تاحال پھنسے ہوئے کارکنوں کو نہیں نکالا جاسکا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران لفٹ کی کیبل ٹوٹنے کے باعث ایک پاکستانی کان کن نیچے گرکر پھنس گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر کام کرنے والے دو چینی کارکن جو کہ انجینئر بتائے جاتے ہیں پھنسے ہوئے کان کن کو نکالنے کے لیے اندرگئے لیکن وہ خود بھی پھنس گئے جو گرمی اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے واپس نہیں نکل سکے۔


خبر کا کوڈ: 571535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571535/لسبیلہ-کان-میں-پھنسے-تین-افراد-کو-نکالنے-کیلئے-چینی-ماہرین-کی-ٹیم-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org