0
Friday 30 Sep 2016 15:12

لسبیلہ، کان میں پھنسے تین افراد کو نکالنے کیلئے چینی ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی

لسبیلہ، کان میں پھنسے تین افراد کو نکالنے کیلئے چینی ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں لسبیلہ کے مقام پر سیسے کی کان میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے چینی ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، جو ان تین افراد کو سیسے کی کان میں سے نکالنے کی کوشش کرے گی، جو کہ گزشتہ سنیچر کو کان میں پھنس گئے تھے۔ کان میں پھنسے ہوئے افراد میں دو چینی انجنیئرز اور ایک پاکستانی کان کن شامل ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کارکنوں کو نکالنے کیلئے پیر کے روز راولپنڈی سے ایک ٹیم بھیجی گئی تھی جس نے انہیں نکالنے کی کوشش کی مگر کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ جس کے بعد گزشتہ شب چینی ماہرین کی ایک ٹیم بھی پہنچ گئی جس نے ان افراد کو نکالنے کے کوششیں شروع کی ہے۔ چینی ماہرین نے کان کے اندر ٹھنڈی ہوا پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لیکن تاحال پھنسے ہوئے کارکنوں کو نہیں نکالا جاسکا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران لفٹ کی کیبل ٹوٹنے کے باعث ایک پاکستانی کان کن نیچے گرکر پھنس گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر کام کرنے والے دو چینی کارکن جو کہ انجینئر بتائے جاتے ہیں پھنسے ہوئے کان کن کو نکالنے کے لیے اندرگئے لیکن وہ خود بھی پھنس گئے جو گرمی اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے واپس نہیں نکل سکے۔
خبر کا کوڈ : 571535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش