0
Friday 30 Sep 2016 19:13

بھارت نے جنگ چھیڑی تو کشمیر آزاد اور بھارت ٹوٹ جائے گا، صاحبزادہ حامد رضا

بھارت نے جنگ چھیڑی تو کشمیر آزاد اور بھارت ٹوٹ جائے گا، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مرکز اسلامی شادباغ لاہور میں مردہ باد بھارت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر قوم کا حوصلہ بلند کر دیا ہے، بھارت نے جنگ چھیڑی تو کشمیر آزاد اور بھارت ٹوٹ جائے گا، دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد مودی ہے اور دنیا بھر کے دہشتگردوں کا سرپرست وائٹ ہاؤس ہے، جمہوریت کو کرپشن بچانے کیلئے ڈھال نہ بنایا جائے، چالیس خاندانوں کے سیاسی قبضے کو جمہوریت نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دولت کے ڈھیر حکمرانوں کو نہیں بچا سکیں گے، بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے، بھارت سرجیکل سٹرائیکس کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، بھارتی میڈیا امن دشمنی کا مظاہرہ کر رہا ہے، ہر سال بھارت میں 700 فوجی خودکشی کرتے ہیں جبکہ پاکستانی فوجی شہادت کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مستحکم پاکستان ناگزیر ہے، حکومت بھارت کی آبی دہشتگردی روکنے کیلئے کچھ نہیں کر رہی، سارک کانفرنس کیخلاف بھارتی سازش امن دشمنی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کنا تھا کہ نواز شریف کو بچانا جمہوریت کو بچانا نہیں، حکمران خاندان کے پانامہ سکینڈل کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام ہوا ہے، سٹیٹس کو علمبردار جماعتیں تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، نظام بدلے بغیر عوام اقتدار میں نہیں آ سکتے، قوم حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بھارت کو کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینا بے معنی اور فضول ہے، بھارت پاکستان پر حملے کی کبھی جرأت نہیں کرے گا کیونکہ بھارت جانتا ہے کہ حملہ کیا تو بہت مار پڑے گی۔ کانفرنس سے ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، راؤ حسیب احمد، پیر سید محمد شاہ ہمدانی، حاجی رانا شرافت علی قادری، مولانا محمد علی نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 571582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش