QR CodeQR Code

سرجیکل اسٹرائیک کا نہایت قریب سے جائزہ لیا جارہا ہے، امریکہ

1 Oct 2016 07:44

اسلام ٹائمز: ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعووں کی تصدیق یا تردید کیے بغیر امریکی عہدیدار نے کہا کہ ’’ہم نے رپورٹس دیکھی ہیں اور صورتحال کا نہایت قریب سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ممالک پر تحمل اور پرسکون رہنے پر زور دیتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستانی اور ہندوستانی افواج آپس میں رابطے میں ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ہی اس تناؤ کو ختم کیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان اور ہندوستان کو خبردار کیا ہے کہ ایٹمی ریاستیں کسی بھی تنازع میں ایک دوسرے کو جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی نہ دیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جون کربی نے کہا کہ ’’ایٹمی طاقت کی حامل ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں اور میزائل ٹیکنالوجی کے استعمال کے سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے‘‘۔ یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنازع سے بچنے کی یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب عالمی میڈیا میں اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئیں کہ ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں کے حالیہ بیانات سے ایک دوسرے کے خلاف جوہری فوجی اقدامات کے امکان کا اشارہ مل رہا ہے۔ لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ’’یہ بات واضح ہے کہ اوڑی میں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملہ دہشتگردی کی ایک کارروائی تھی اور ہم اس کی شدید مذمت کرچکے ہیں‘‘۔ ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعووں کی تصدیق یا تردید کیے بغیر امریکی عہدیدار نے کہا کہ ’’ہم نے رپورٹس دیکھی ہیں اور صورتحال کا نہایت قریب سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ممالک پر تحمل اور پرسکون رہنے پر زور دیتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستانی اور ہندوستانی افواج آپس میں رابطے میں ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ہی اس تناؤ کو ختم کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 571596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571596/سرجیکل-اسٹرائیک-کا-نہایت-قریب-سے-جائزہ-لیا-جارہا-ہے-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org