0
Tuesday 26 May 2009 18:16
افغان وزیر خارجہ:

علاقے کا مستقبل پاکستان، ایران اور افغانستان کے باہمی تعاون سے وابستہ ہے

وہ تہران میں تین ممالک کے درمیان سہ فریقی اجلاس کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے
علاقے کا مستقبل پاکستان، ایران اور افغانستان کے باہمی تعاون سے وابستہ ہے
افغانستان کے وزیر خارجہ رنگین دادفر نے ایرانی نیوز ایجنسی "فارس نیوز" کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکا ملک پاکستان اور ایران کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے کیونکہ علاقے کا مستقبل ان تین ممالک کے باہمی تعاون سے وابستہ ہے۔ وہ تہران میں منعقدہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی اجلاس کے موقع پر اخباری نمائندے سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے تینوں ممالک کے درمیان ہونے والی اس پہلی نشست کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اجلاس پاکستان، ایران اور افغانستان کے آپس میں قریب ہونے کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا: "افغانستان یقین رکھتا ہے کہ ایران، پاکستان اور افغانستان کی مثلث جس قدر مضبوط ہو گی اسی قدر علاقائی مسائل جیسے منشیات کی سمگلنگ، دہشت گردی، امن و امان کا قیام اور اقتصادی مشکلات پر اچھی طرح قابو پایا جا سکے گا"۔
خبر کا کوڈ : 5716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش