0
Friday 30 Sep 2016 22:19

ممبئی حملے کے بعد اجمل قصاب کا پتہ نواز شریف نے دیا، شیخ رشید

ممبئی حملے کے بعد اجمل قصاب کا پتہ نواز شریف نے دیا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوامی تحریک شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل آپریشن عمران خان کے جلسے میں لوگوں کو شرکت سے روکنے کیلئے کیا گیا جب بھی ہم نکلتے ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ حملہ ہوگا۔ اڈا پلاٹ پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں مودی کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری فوج اور قوم 65 والی نہیں، ہماری فوج کوئی کنٹونمنٹ کی فوج نہیں، یہ 12 سال سے محاذ جنگ پر موجود ہے اور یہ ایسی فوج ہے جس کی کمان عظیم ترین سپہ سالار کر رہا ہے، اگر کسی نے پاکستان پر حملہ کیا تو نہ جانجھریں بجیں گی، نہ مہندی لگے گی، نہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی بلکہ ہندوستان میں لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کی آواز اٹھے گی۔ انہوں نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جیسا ڈاکو آج تک نہیں دیکھا انہوں نے ملک کو 73 ارب ڈالر کا مقروض کردیا۔ نواز شریف نے لندن میں ہسپتال جانے سے پہلے مودی کو فون کیا، مودی اور نواز شریف سرکار کی قابلیت ایک ہی جیسی ہے ممبئی حملے کے بعد اجمل قصاب کا پتا نواز شریف نے دیا۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہم روز روز آکر تنگ آگئے ہیں” یا آر کرو، یا پار“ انقلاب کیلئے سب سے پہلے میرا خون حاضر ہے۔
خبر کا کوڈ : 571616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش