QR CodeQR Code

نائن الیون بل سے امریکا کے ساتھ تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں، سعودی عرب

30 Sep 2016 23:36

اسلام ٹائمز: سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے امریکی کانگریس کی جانب سے 9/11 کے متاثرین کو انصاف دلانے کے حوالے سے منظور بل جاسٹا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے نائن الیون حملوں کے حوالے سے منظور کیے گئے بل ’’جاسٹا‘‘ کے قانون بننے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے امریکی کانگریس کی جانب سے 9/11 کے متاثرین کو انصاف دلانے کے حوالے سے منظور بل جاسٹا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے قوانین دوست ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنیں گے، اس طرح دوسرے ممالک کو حاصل استثنیٰ اور خود مختاری کے اصولوں کو بھی نقصان پہنچے گا اور دوست ممالک کے تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ’جاسٹا‘ قانون کی مخالفت میں سعودی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ، صدر کے ترجمان، وزیر دفاع، مسلح افواج کے سربراہ اور سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر کی مخالفت کے باوجود کانگریس کی جانب سے جاسٹا کو قانون کاحصہ بنانا باعث تشویش اور افسوسناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 571628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571628/نائن-الیون-بل-سے-امریکا-کے-ساتھ-تعلقات-بری-طرح-متاثر-ہو-سکتے-ہیں-سعودی-عرب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org