QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ پنجاب نے 9ویں 10ویں محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے پر غور شروع کر دیا

1 Oct 2016 09:35

اسلام ٹائمز: محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز، ڈی پی اوز اور ضلعی امن کمیٹیوں سے سفارشات مانگ لی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ محرم الحرام میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ پولیس کی درخواست پر ہوگا۔ محکمہ داخلہ صرف حساس اضلاع اور مقامات پر موبائل سروس بند کرنے پر غور کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 9ویں اور 10ویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز، ڈی پی اوز اور ضلعی امن کمیٹیوں سے سفارشات مانگ لی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ محرم الحرام میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ پولیس کی درخواست پر ہوگا۔ محکمہ داخلہ صرف حساس اضلاع اور مقامات پر موبائل سروس بند کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اس حوالے سے پولیس سے رائے مانگی گئی ہے جبکہ یہ بندش صرف جلوس کے راستوں میں ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ اضلاع کے ڈی سی اوز پر چھوڑ دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 571667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571667/محکمہ-داخلہ-پنجاب-نے-9ویں-10ویں-محرم-الحرام-کو-موبائل-فون-سروس-بند-کرنے-پر-غور-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org