QR CodeQR Code

لسبیلہ، ریسکیو ٹیموں نے بکری اور مرغے کو کان میں اتار دیا

1 Oct 2016 13:29

اسلام ٹائمز: گزشتہ دس دنوں سے دودھر کے علاقے میں واقع کان میں پھنسے تین افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کا کام جاری ہے، آج ریسکیو ٹیموں نے بکری اور مرغے کو کان میں اتارا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں سیسے کی کان میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے چینی ماہرین کی ٹیم نے بکری اور مرغے کو کان میں اتار دیا ہے، اگر وہ زندہ سلامت باہر نکل آئے تو اندر پھنسے افراد کو نکالنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔ دودھر کے علاقے میں کان کے اندر پھنسے ہوئے دو چینی انجینئرز اور ایک محنت کش کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے دودھر کے علاقے میں واقع کان میں پھنسے تین افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کا کام جاری ہے۔ آج ریسکیوٹیموں نے بکری اور مرغے کو کان میں اتارا ہے، اگر وہ زندہ باہر نکل آئے تو پھر ریسکیو اہلکار کان میں اتریں گے۔ واضح رہے کہ ریسکیو ٹیمیں کان کے اندر 600 فٹ کی گہرائی میں کام کر رہی ہیں جہاں کان کا درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ امدادی کاموں میں چینی ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 571754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571754/لسبیلہ-ریسکیو-ٹیموں-نے-بکری-اور-مرغے-کو-کان-میں-اتار-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org