QR CodeQR Code

آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

1 Oct 2016 13:37

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگ ڈر کر گھروں دفاتر اور عمارتوں سے باہر آگئے، زلزلے کی شدت 5.5 اور اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگ بری طرح ڈر کر اپنے گھروں دفاتر اور عمارتوں سے باہر آگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کا مرکز شمالی علاقہ جات میں پٹن کے قریب تھا۔ زلزلہ پشاور، وادی لیپہ، وادی نیلم، بالا کوٹ، بٹگرام، سوات، مانسہرہ، شانگلہ، گلگت، غذر، چلاس، گانچھے، گاہکوچ، اسکردو سمیت شمالی علاقہ جات کے مختلف جگہوں پر محسوس کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 571756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571756/ا-زاد-کشمیر-خیبر-پختونخوا-اور-گلگت-بلتستان-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org