0
Wednesday 2 Mar 2011 16:06

افغانستان میں ملٹری مہم ناکام،امریکا کو طالبان سے براہ راست بات کرنی چاہیے، برطانوی کمیٹی

افغانستان میں ملٹری مہم ناکام،امریکا کو طالبان سے براہ راست بات کرنی چاہیے، برطانوی کمیٹی
لندن:برطانیہ کی بااثر پارلیمانی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر افغان جنگ کے خاتمے کی کوئی راہ نکلنے کی امید ہے تو امریکا کو طالبان سے براہ راست بات کرنی چاہیے۔ برطانوی خبر رساں ادارے "رائٹر" کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی فارن افیئرز کمیٹی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ملٹری مہم ناکام ہو گئی ہے اور برطانوی حکومت واشنگٹن پر زور دے کہ وہ طالبان رہنماوٴں سے براہ راست بات کرے۔ برطانیہ اور امریکا کافی عرصے سے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ افغانستان کا کوئی سیاسی حل نکل آئے، لیکن حکام ہمیشہ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کو کہتے رہے اور اس کے ساتھ ساتھ عسکریت پسندوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ملٹری دباوٴ استعمال کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔ لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان سے براہ راست بات چیت کی جائے۔

خبر کا کوڈ : 57194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش