0
Sunday 2 Oct 2016 08:43

رائیونڈ مارچ کے ذریعے قوم نے پانامہ شریف ٹولہ کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے، عنصر مجید خان نیازی

رائیونڈ مارچ کے ذریعے قوم نے پانامہ شریف ٹولہ کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے، عنصر مجید خان نیازی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے رہنما عنصر مجید خان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران قوم کو آزمائش میں ڈالنے کے بجائے ازخود مستعفی ہو کر خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں، کیونکہ قوم کے سامنے کرپٹ حکمرانوں کی اصلیت بے نقاب ہو چکی ہے۔ میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ تاریخی رائیونڈ مارچ کے ذریعے قوم نے پانامہ شریف ٹولہ کے خلاف فیصلہ بھی دے دیا ہے، پاکستان کو مقروض ترین ملک بنا کر اپنے اثاثے کھربوں روپے تک پہنچانے والوں کیلئے اب کوئی معافی نہیں۔ رائے ونڈ جلسہ کی کامیابی پر انہوں نے کہا کہ اڈا پلاٹ ایسی جگہ ہے جہاں لوگوں کا پہنچنا آسان نہ تھا، مگر تحریک انصاف کے کارکنان خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے جلسہ گاہ تک 10کلو میٹر کا پیدل سفر کرکے ثابت کیا کہ عمران خان ہی ملک میں تبدیلی لا سکتے ہیں اور ملک کو کرپشن سے پاک کرکے آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل فراہم کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو چاہئے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے عوامی عدالت اور پاکستان کے متعلقہ اداروں میں خود کو احتساب کے لیے پیش کریں، حکومتی کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی جنگ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے، ہر طرف سے نوجوانوں کا رائیونڈ مارچ میں شرکت کرنا پوری قوم کا کرپشن کے خلاف اعلان جنگ ہے، وزیراعظم جتنے چاہے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلیں ان کی رخصتی نوشتہ دیوار بن چکی ہے، وزیر اعظم کو ہر صورت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 571982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش