QR CodeQR Code

محرم الحرام میں ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے قیام امن کو یقینی بنانا ہو گا، چوہدری حامد حمید

2 Oct 2016 08:36

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ رائیونڈ میلہ لگانے والے ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے، رائیونڈ میں میلہ لگانے کی بجائے مودی کے خلاف جنگ کا میدان لگاتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کے رہنما اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حالت کسی اندرونی انتشار کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے لوگ ملکر امن کا دامن تھام رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں انتشار کی بڑی وجہ عدم برداشت ہے، پاکستانی عوام ملکر پاک فوج کیساتھ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ان کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میلہ لگانے والے ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے، رائیونڈ میں میلہ لگانے کی بجائے مودی کے خلاف جنگ کا میدان لگاتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 571983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571983/محرم-الحرام-میں-ملک-دشمن-قوتوں-کی-سازشوں-کو-ناکام-بنانے-کیلئے-قیام-امن-یقینی-بنانا-ہو-گا-چوہدری-حامد-حمید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org