0
Sunday 2 Oct 2016 12:08

ایم کیو ایم لندن کا فاروق ستار کو بنیادی رکنیت سے فارغ کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم لندن کا فاروق ستار کو بنیادی رکنیت سے فارغ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ لندن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو رکنیت سے فارغ کر دیا۔ ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم رضا، محمد اشفاق اور واسع جلیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ندیم نصرت پارٹی کے منتخب کنوینر ہیں اور فاروق ستار کو پارٹی میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ فاروق ستار کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے، لہٰذا اب وہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر نہیں رہے۔ ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ندیم نصرت ہی پارٹی کے کنوینر ہیں، لہٰذا عوام ان کے بیان کو من و عن تسلیم کریں، تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، جو اراکین استعفیٰ نہ دیں، عوام سوشل میڈیا پر ان کا بائیکاٹ کر دیں۔ واضح رہے کہ الطاف حسین کی جانب سے 22 جولائی کو پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کے بعد 23 جولائی کو فاروق ستار نے بانی متحدہ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے جوڑ لیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین اور لندن قیادت سے کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی ان کے کسی فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا، جو فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کرے گی، اسی پر عمل درآمد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 572033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش