0
Sunday 2 Oct 2016 12:15

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مفرور ہونیوالا ملزم گرفتار

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مفرور ہونیوالا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ رینجرز نے کارروائی کرکے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مفرور ملزم عبدالمالک بنگالی کو گرفتار کر لیا، جبکہ پولیس اہلکار نے دوسرے ملزم کو فرار کیلئے مدد دینے کا اعتراف بھی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مفرور ملزم عبدالمالک بنگالی کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسرے ملزم کو فرار کرانے والے پولیس اہلکار عبدالواحد جوکھیو کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار پولیس اہلکار نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ ملزم پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار درویش گروپ کے منشیات فروشوں سے دونوں ملزمان کو فرار کرانے کیلئے 7 لاکھ لئے، جبکہ ٹارگٹ کلر عبدالمالک نے گاڑی کے اندر سے فائرنگ کرکے ملزمان کو فرار کرایا۔ پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گرفتار پولیس اہلکار سے مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل پولیس اہلکار، ٹارگٹ کلرز امتیاز رند اور عبدالمالک بنگالی کا عدالت سے ریمانڈ لینے کے بعد انہیں پرائیویٹ گاڑی میں پولیس اسٹیشن لے کر جا رہے تھے کہ کورنگی کازوے پر ندی کے قریب ملزمان نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار رفیق جاں بحق، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 572040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش