0
Sunday 2 Oct 2016 20:59

اسلامی نظریاتی کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے بھاگ دوڑ شروع ہو گئی

اسلامی نظریاتی کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے بھاگ دوڑ شروع ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے بھاگ دوڑ شروع ہو گئی ہے اس عہدے کیلئے ملک کے بڑے بڑے نام سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک جن شخصیات نے سفارشیں کروانا شروع کی ہیں ان میں بیرسٹر میر ظفراللہ، صاحبزادہ ساجد الرحمن اور مولانا طاہر اشرفی اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا سٹیٹس وزیر مملکت کے برابر ہوتا ہے اور اسے وزیر جتنی ہی مراعات حاصل ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی حلقوں میں اس حوالے سے کافی تگ و دو کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے موجودہ چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی 15 دسمبر تک ممکنہ طور پر اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔ مولانا شیرانی کی جانب سے دستبرداری کی خبر کے بعد عہدے کے حصول کیلئے شخصیات سرگرم ہو گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 572186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش