QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، محرم الحرام کا آغاز، سکیورٹی کے خصوصی انتظامات، افسران کا گشت

2 Oct 2016 22:56

اسلام ٹائمز: عشرہ محرم کے دوران جلوسہائے عزا کے مختلف روٹس کا ڈی پی او سمیت دیگر افسران نے خصوصی دورہ کیا اور موقع پر مزید بہتری سے متعلق ہدایات جاری کیں، جابجا سکیورٹی اداروں نے چیک پوٹس قائم کردیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی جہاں پیروان مکتب اہلیت (ع) کے ہاں جہاں فرش عز ا بچھ جاتی ہے وہیں یزیدیت کے پیروکار اپنے باطل عزائم کے ساتھ اس فرش عزا کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ایک جانب عزادای سید الشہدا کا آغاز ہوتا ہے تو دوسری جانب سکیورٹی و انتظامی ادارے بھی اپنی خصوصی ڈیوٹیاں سرانجام دینے کیلئے حاضر ہو جاتے ہیں۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران پورے وطن عزیز میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کو ملک بھر میں فرقہ واریت کے حوالے سے انتہائی حساس گردانا جاتا ہے۔ حالیہ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی پولیس کے خصوصی دستے امام بارگاہوں، مساجد اور جلوسہائے عزا کے راستوں کی حفاظت کی غرض سے خصوصی ڈیوٹی پر حاضر ہوئے۔

عشرہ محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے راستوں کا کمشنر ڈیرہ اختر نذیر وڑائچ، آر پی او ڈیرہ شیر اکبر خان، ڈی سی ڈیرہ متعصم باللہ شاہ، ڈی پی او ڈیرہ یا سر آٖفریدی نے انٹیلی جنس اداروں کے مقامی افسران کے ہمراہ دورہ کیا۔ ملتان روڈ، بستی ڈیوالہ اندرون شہر سرکلر روڈ اور کوٹلی امام حسین پر متوقع انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اعلی حکام نے بتایا کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اسلام امن آشتی کا مذہب ہے اور محرم الحرام ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ پاک فوج مکمل طور پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی پشت پر ہے، سی پیک کی وجہ سے دشمن ملک اندورنی شازشیں کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ جس کو ہم عوام کی مدد سے ناممکن بنائیں گے۔ کمشنر ڈیرہ نے میونسپل کمیٹی کو روٹس کے راستے میں روکاٹیں دور کرنے کی ہدایات جاری کیں روٹس کے راستے میں نکاسی آب کے نالوں کی صفائی اور گندگی کے ڈھیر بھی جلد از جلد اٹھانے کا حکم دیا۔


خبر کا کوڈ: 572211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/572211/ڈی-آئی-خان-محرم-الحرام-کا-آغاز-سکیورٹی-کے-خصوصی-انتظامات-افسران-گشت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org