0
Monday 3 Oct 2016 00:45

مولانا محمد خان شیرانی اسلامی نظریاتی کونسل میں چند ماہ کے مہمان رہ گئے

مولانا محمد خان شیرانی اسلامی نظریاتی کونسل میں چند ماہ کے مہمان رہ گئے
اسلام ٹائمز۔ مولانا محمد خان شیرانی اسلامی نظریاتی کونسل میں چند ماه کے مہمان ره گئے، مولانا شیرانی پندرہ دسمبر تک اپنے عہدے کی دوسری میعاد پوری کرلیں گے، نئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کے لئے مختلف علماء نے بھاگ دوڑ شروع کردی، بڑے بڑے نام سامنے آنا بھی شروع ہوگئے، علماء کی جانب سے چئیرمین کیلئے سیاسی اثرو رسوخ بھی استعمال کیا جانے لگا، کونسل کی اگلی سربراہی کیلئے مشیر وزیراعظم بیرسٹرظفراللہ، پروفیسر صاحبزادہ ساجد الرحمن اور مولانا طاہر اشرفی کے نام زیر گردش ہیں۔ جبکہ کئی دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بھی هاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے ہیں۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوتا ہے۔ مولانا محمد خان شیرانی کو اپنی حالیہ مدت میں بہت سے ایشوز کا سامنا رہا ہے، خاص طور پر حقوق نسواں بل اور حقوق اطفال بل سمیت کئی دیگر ایشوز پر مولانا شیرانی کا موقف سخت رہا، یہی وجہ بنی کہ مولانا شیرانی اور مولانا طاہر اشرفی باہم دست وگریباں ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 572225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش