0
Monday 3 Oct 2016 01:59

بھارت کشمیر کے مسئلے کو بندوق کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، مسعود خان

بھارت کشمیر کے مسئلے کو بندوق کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں کشمیر مسعود خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی تشویش ناک ہے کیونکہ بھارت کشمیر کے مسئلے کو بندوق کے زریعے حل کرنا چاہتا ہے جو پاکستان اور اہل کشمیر کو سراسر نامنظور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے صورتحال کو اور بھی بھیانک کر دیا ہے کیونکہ وہ غیرمسلح اور غیر متحارب افراد کیخلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی پوری آبادی کو یرغمال بنا دیا گیا ہے اور لوگوں کو مقید کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال پر مسعود خان نے کہا کہ بعض عالمی طاقتیں کشمیر کے تنازعے کو اپنی اسٹریٹیجک اہمیت سے دیکھتی ہیں اور انسانی حقوق کی پامالی کو نظرانداز کرتی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک نوجوان قیادت کے ہاتھ میں ہے جو اپنے حقوق لینے کیلئے اپنے خون کا نزرانہ پیش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 572227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش