0
Monday 3 Oct 2016 12:53

مسلسل ٹارگٹڈ آپریشن کرکے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

مسلسل ٹارگٹڈ آپریشن کرکے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مسلسل ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے بہتر کئے گئے ہیں، پراسیکیوشن کے شعبے میں بھی بہتری آئی ہے، لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کیا گیا، جبکہ مسلسل ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 572296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش