QR CodeQR Code

لیاری گینگ وار کا گرفتار ٹارگٹ کلر فرار کی کوشش کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

3 Oct 2016 13:01

اسلام ٹائمز: ایس پی کورنگی کراچی نعمان صدیقی کے مطابق عبدالمالک بنگالی کو امتیاز رند کے ٹھکانے کی نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا، لیکن ملیر ندی کے قریب اس نے ایک مرتبہ پھر فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ملزم کو روکنے کیلئے فائرنگ کی ، جس پر وہ زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا لیاری گینگ وار کا ٹارگٹ کلر عبدالمالک بنگالی فرار کی کوشش کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ ایس پی کورنگی کراچی نعمان صدیقی کے مطابق لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلرز عبدالمالک بنگالی اور امتیاز رند کو دو روز قبل پولیس کی تحویل سے فرار ہوگئے تھے، اس دوران ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا تھا، تاہم رینجرز نے گزشتہ روز عبدالمالک بنگالی کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا تھا، جبکہ امتیاز رند کی تلاش جاری ہے۔ نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ عبدالمالک بنگالی کو امتیاز رند کے ٹھکانے کی نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا، لیکن ملیر ندی کے قریب اس نے ایک مرتبہ پھر فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ملزم کو روکنے کیلئے فائرنگ کی، جس پر وہ زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔


خبر کا کوڈ: 572298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/572298/لیاری-گینگ-وار-کا-گرفتار-ٹارگٹ-کلر-فرار-کی-کوشش-کے-دوران-مبینہ-پولیس-مقابلے-میں-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org