QR CodeQR Code

افغانستان، بازار میں بم دھماکے سے 6 افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

3 Oct 2016 13:54

اسلام ٹائمز: جوزبان کے علاقے دراب میں علی الصبح بم دھماکہ اس وقت ہوا، جب شہری اپنی روزمرہ کے معمولات انجام دینے کیلئے موجود تھے، سرکاری ذرائع نے دھماکے کی نوعیت بارے کچھ نہیں بتایا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق یہ خودکش حملہ نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں مرکزی بازار کے اندر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، البتہ ہسپتال میں بیشتر زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے جوزبان کے علاقے درزاب کے مرکزی بازار میں اس وقت بم دھماکہ ہوا جب شہری صبح سویرے اپنے معمولات زندگی کی انجام دہی کیلئے بازار میں موجود تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں موقع پر ہی چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 80 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں و جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بیشتر زخمیوں کی حالت شدید نازک بتائی ہے، جبکہ سرکاری ذرائع نے تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی بات نہیں، البتہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق یہ خودکش حملہ نہیں تھا۔


خبر کا کوڈ: 572315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/572315/افغانستان-بازار-میں-بم-دھماکے-سے-6-افراد-جاں-بحق-80-زائد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org