0
Monday 3 Oct 2016 23:17

نویں اور دسویں محرم کو شاہراہ قراقرم پر پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، محکمہ داخلہ

نویں اور دسویں محرم کو شاہراہ قراقرم پر پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، محکمہ داخلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران شاہراہ قرقرم پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں بند رہیں گیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام میں شاہراہ قراقرم دو دن کیلئے عارضی طور پر بند رہے گی۔ شاہراہ قراقرم کی بندش سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہے۔ دوسری جانب محرم الحرام میں گلگت بلتستان میں سکیورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور پولیس موبائل ٹیموں کی گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، تاکہ محرم الحرام کے دوران کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
خبر کا کوڈ : 572520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش