QR CodeQR Code

پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں جاری

4 Oct 2016 00:20

اسلام ٹائمز: روسی اسپیشل فورسز نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز چیراٹ میں مصروف دن گزارا، دونوں افواج کے جوانوں اور افسران نے ایک دوسرے کے آپریشنل تجربات سے استفادہ کیا۔ ان فوجی مشقوں کا مقصد دہشتگردی کی روک تھام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں فرینڈشپ دو ہزار سولہ کامیابی سے جاری ہیں جس میں دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔ روسی اسپیشل فورسز نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز چیراٹ میں مصروف دن گزارا، دونوں افواج کے جوانوں اور افسران نے ایک دوسرے کے آپریشنل تجربات سے استفادہ کیا۔ ان فوجی مشقوں کا مقصد دہشتگردی کی روک تھام اور دونوں ملکوں کےدرمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاک روس فوجی مشقیں دس اکتوبر تک جاری رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 572539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/572539/پاک-روس-مشترکہ-فوجی-مشقیں-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org