QR CodeQR Code

حضرت امام حسین علیہ السلام نے جان قربان کر کے ناناؑ کا دین بچایا، ڈی سی او سرگودہا

4 Oct 2016 09:49

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں امن کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او کا کہنا تھا کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی کا حکم دیدیا گیا ہے، روشنی کا مناسب انتظام بھی کیا جائے گا، مجالس اور جلوس میں آنیوالے ہر فرد کی مکمل تلاشی لی جائے گی، انتظامیہ اور پولیس کی مدد کے لئے پاک فوج کے دستے بھی موجود رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی مناسبت سے بھلوال میں امن کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او سرگودہا افضال دانش نے کہا ہے کہ کہ معاشرے کو امن کا گہو ارہ بنانے کے لئے نواسہ ؑرسول کی زندگی کو مشعل راہ بنانا ہو گا، انہوں نے بہت بڑی قربانی دے کر نانا کے دین کو بچایا، ہمیں فلسفہ شہادت کی روح کو سمجھنا ہو گا۔ ڈی سی او نے کہا کہ امن و امان کا قیام ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے، علمائے کرام کو خاص طور پر آگے آنا ہو گا، ماتمی جلوسوں اور مجالس اعزا کے لئے مثالی انتظامات کئے جارہے ہیں، جلوسوں کے روٹس پر صفائی کا حکم دیدیا گیا ہے، روشنی کا مناسب انتظام بھی کیا جائے گا، مجالس اور جلوس میں آنیوالے ہر فرد کی مکمل تلاشی لی جائے گی اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے جائینگے، انتظامیہ اور پولیس کی مدد کے لئے پاک فوج کے دستے بھی موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی شخص کو نقص امن پیدا کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، امن عامہ کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 572558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/572558/حضرت-امام-حسین-علیہ-السلام-نے-جان-قربان-کر-کے-نانا-کا-دین-بچایا-ڈی-سی-او-سرگودہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org