QR CodeQR Code

مظفرآباد تا چکوٹھی وکلاء کا لانگ مارچ آج ہو گا، تیاریاں مکمل

4 Oct 2016 10:07

اسلام ٹائمز: بار کے صدر حضور امام کاظمی ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سے وکلاء کی بڑی تعداد مظفرآباد پہنچ چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت کیخلاف مظفرآباد سے چکوٹھی تک لانگ مارچ آج ہو گا، بار کے صدر حضور امام کاظمی ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سے وکلاء کی بڑی تعداد مظفرآباد پہنچ چکی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم ایڈووکیٹ وکلاء کی بڑی تعداد کے ساتھ لائن آف کنٹرول کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے وکلاء کے ساتھ ہماری ملاقات لائن آف کنٹرول پر ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 572579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/572579/مظفرا-باد-چکوٹھی-وکلاء-کا-لانگ-مارچ-آج-ہو-گا-تیاریاں-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org