0
Tuesday 4 Oct 2016 10:56

لاہور میں محرم الحرام کا آغاز، ننھے عزادروں کا روایتی جلوس برآمد

لاہور میں محرم الحرام کا آغاز، ننھے عزادروں کا روایتی جلوس برآمد
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ محرم کے آغاز پر لاہور کے معروف علاقے اندورن موچی گیٹ حسینیہ ہال سے بچوں کا قدیمی روایتی جلوسِ عزا برآمد ہوا۔ جلوس میں سیکڑوں کی تعداد میں ننھے عزاداروں نے شرکت کی۔ ننھے عزاداروں نے جلوس کے دوران سینہ کوبی کیساتھ ساتھ نوحہ خوانی کی۔ ننھے عزداروں کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ بچوں نے علم حضرت عباسؑ کی شبیہیں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ لاہور میں ہر سال محرم کے آغاز پر اندرون شہر کے امام بارگاہوں سے بچوں کا یہ جلوس برآمد ہوتا ہے جو اندرون شہر کے امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا واپس حسینہ ہال اختتام پذیر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 572587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش