0
Tuesday 4 Oct 2016 15:26

دیر میں مسجد پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا

دیر میں مسجد پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ نے مسجد پرحملہ میں دہشت گردوں کا ساتھ دینے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ 2009ء میں دیر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملہ میں ملوث ملزم مکرم خان ملاکنڈ کی حدود میں موجود ہے، جس پر انہوں نے ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2009ء میں دیر میں مسجد پرحملے میں دہشت گردوں کا ساتھ دیا تھا جس میں 33 افراد شہید اور 10 زخمی ہوئے تھے، ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 572674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش