0
Tuesday 4 Oct 2016 16:51

فاروق ستار، ندیم نصرت اور وسیم اختر کے کہنے پر وارداتیں کیں، ٹارگٹ کلر سعید بھرم

فاروق ستار، ندیم نصرت اور وسیم اختر کے کہنے پر وارداتیں کیں، ٹارگٹ کلر سعید بھرم
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے کارکن اور ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے متعدد وارداتیں فاروق ستار، ندیم نصرت، وسیم اختر اور دیگر کی ہدایت پر کرنے کا اعتراف کرلیا۔ کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن سعید عرف بھرم نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ بیان میں سعید بھرم نے ٹارگٹ کلنگ کا حکم دینے والے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے نام اُگل دیئے۔ بیان میں سعید بھرم نے کہا کہ قتل کی متعدد وارداتیں فاروق ستار، ندیم نصرت، وسیم اختر، حیدر عباس رضوی اور محمد وسیم کے کہنے پر کی جبکہ بڑی وارداتوں کی ہدایت کے لیے محمد انور لندن بلاتے تھے۔ سعید بھرم نے بیان دیا کہ 1997ء میں سیشن کورٹ سکھر میں دھماکہ کیا، واردات میں اجمل پہاڑی، ندیم مولانا، سعید گنجا کی بیوی اور رضوان سکھر والا نے ساتھ دیا، 1997ء میں سہراب گوٹھ پر پی ایم ایل ن کے جلسے پر بارود سے بھری موٹر سائیکل سے دھماکہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 572705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش