0
Tuesday 4 Oct 2016 21:01

عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ جانے کا مطلب وزیراعظم نواز شریف کی حیثیت کو جائز تسلیم کرنا ہے۔ نوازشریف کے استعفے تک پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ تفیصلات کے مطابق، تحریک انصاف کے کور گروپ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحفظات کے باوجود انہوں نے شاہ محمود قریشی کو اے پی سی میں بھیجا، کپتان نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ دہراتے ہوئے اعلان کیا کہ تحریک انصاف بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی، نوازشریف مسئلہ کشمیر کی آڑ میں پانامہ لیکس سے بچنا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے ایک سوال پر جواب دیا کہ اے پی سی میں جو فیصلے ہوئے ان میں کیا نہیں تھا جو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہوگا، سوائے اس کے نواز شریف کو تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کرپشن بچانے کی کوشش میں جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں، مشترکہ اجلاس میں کچھ نیا نہیں ہوگا۔ کشمیر کے مسئلہ پر رائیونڈ مارچ اور اے پی سی میں پارٹی کا موقف واضح کردیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جمعرات کو سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں محرم الحرام کے بعد اسلام آباد کو بند کرنے کی حمتی تاریخ کا فیصلہ کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 572798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش