0
Tuesday 4 Oct 2016 22:03

لاہور پولیس نے تمام مجالس کی جیوٹیکنگ مکمل کر لی

لاہور پولیس نے تمام مجالس کی جیوٹیکنگ مکمل کر لی
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے محرم الحرام کی مجالس کی سکیورٹی کیلئے ایس ایم ایس سافٹ ویئر متعارف کرا دیا ہے۔ شہر میں ہونیوالی تمام مجالس کو جیو ٹیگ کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نئی ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ استعمال کر رہی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ لاہور میں ہونیوالی 5 ہزار 327 مجالس کی جیو ٹیگنگ کرلی گئی ہے۔ مجالس میں موجود سیکیورٹی افسران اور اہلکاروں سمیت انتظامیہ کو بھی جیو ٹیکنگ سسٹم کا حصہ بناتے ہوئے ایس ایم ایس سافٹ ویئر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مجالس پر موجود پولیس اہلکار ڈیوٹی پر پہنچتے ہی ایس او پی کے مطابق ایس ایم ایس سسٹم میں ڈیٹا انٹری کرنا شروع کر دیں گے جبکہ تصاویر کو بھی سسٹم میں ڈالا جائے گا، جس کو پولیس کے کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح جلوس اور مجالس میں موجود اہلکار اور انتظامیہ ایک میسج کے ذریعے مجالس کے آغاز اور اختتام سمیت دیگر انتظامات کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ اس سسٹم سے پولیس فورس آپس میں اور کنٹرول روم کیساتھ مربوط رہے گی اور افسران کی ہدایات پر عملدرآمد میں آسانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 572828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش