QR CodeQR Code

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے پولیس کنٹرول روم کا دورہ کیا

4 Oct 2016 23:24

اسلام ٹائمز: کمانڈر ایف سی این اے نے پولیس کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر کنٹرول روم کو جدید طرز پر بنانے اور جدید نظام متعارف کرانے پر گلگت پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے پولیس کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ آئی جی پولیس کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان، ڈی آئی جی گلگت گوہر نفیس نے محرم الحرام میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات پر بریفنگ دی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے پولیس کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر کنٹرول روم کو جدید طرز پر بنانے اور جدید نظام متعارف کرانے پر گلگت پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے ہدایات دیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کا کنٹرول روم سے فوری رابطے کو یقینی بنایا جائے اور مانیٹرنگ کیمروں کی مدد سے تمام حساس جگہوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ اس موقع پر کمانڈر نے فوج کے زیرنگرانی مشتبہ افراد کی شناخت اور حرکات کے لیے پولیس اہلکاروں کی تربیت کرانے کے احکامات بھی جاری کیے۔


خبر کا کوڈ: 572849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/572849/فورس-کمانڈر-گلگت-بلتستان-میجر-جنرل-ثاقب-محمود-ملک-نے-پولیس-کنٹرول-روم-کا-دورہ-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org