0
Wednesday 5 Oct 2016 00:51

پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلہ پر حیرت کا اظہار کردیا

پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلہ پر حیرت کا اظہار کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ قمر زمان کائرہ کہتے ہیں عمران خان نے مشترکہ اجلاس کا بایئکاٹ کر کے پارلیمان کی سیاست کرنے سے انکار کیا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ زرداری ہاوس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کا اہم ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مشترکہ اجلاس کا بایئکاٹ کر کے پارلیمان کی سیاست کرنے سے انکار کیا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، حالانکہ آج بھی کپتان کے وزیراعلی نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔ انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل تک وازیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنے والی پارٹی نے پل بھر میں ایسا فیصلہ کیوں کیا؟۔ قمر زمان کائرہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت پانامہ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے پیپلز پارٹی کے بل کی حمایت کر کے کمیشن تشکیل دے جو پانامہ سیکنڈل کی شفاف انکوائری کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیر کشمیر فیصل راٹھور کوگرفتار کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت قومی ہم آہینگی بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
خبر کا کوڈ : 572863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش