QR CodeQR Code

پاکستان دہشت گرد ریاست نہیں، وائٹ ہاؤس نے بھارتی پٹیشن خارج کر دی

5 Oct 2016 06:54

اسلام ٹائمز: وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پٹیشن ناقابل قبول ہے اور پٹیشن پر کئے گئے دستخط مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پٹیشن پر جعلی دستخط کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا میں پاکستان کو تنہا کرنے کے دعوے کرنے بھارت کو ایک اور محاذ پر منہ کی کھانا پڑی، بھارتی حکومت کے ایما پر کیخلاف امریکہ کے دو اراکین کانگریس کی طرف سے پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دیئے جانے کے لیے جمع کروائی گئی پٹیشن وائٹ ہاوس نے بند کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس نے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینے کی پٹیشن خارج کر دی ہے، پٹیشن بھارت نواز امریکی کانگریس رکن ٹیڈ پوئے اور دانا روہرابیکر نے جمع کرائی تھی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پٹیشن ناقابل قبول ہے اور پٹیشن پر کئے گئے دستخط مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پٹیشن پر جعلی دستخط کئے گئے۔ دوسری طرف امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان رچرڈ اولسن سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت انکے حوالے کر دیئے۔ جلیل عباس جیلانی نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور مریضوں سمیت معصوم شہریوں سے غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک کا نوٹس لے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 572876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/572876/پاکستان-دہشت-گرد-ریاست-نہیں-وائٹ-ہاؤس-نے-بھارتی-پٹیشن-خارج-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org