QR CodeQR Code

حماس اور حزب اللہ اسلام کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں،امریکہ جو مرضی کہے دونوں گروپوں کی حمایت جاری رکھیں گے،ایران

27 May 2009 09:42

ایران نے کہا ہے کہ فلسطینی اور لبنانی مذاحمتی تنظیمیں حزب اللہ اور حماس، اللہ کی خوشنودی ، اسلام کی بقا اور اپنے ملک کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہیں امریکہ چاہے جس نام سے پکارے دونوں تنظیمیں حق پر ہیں اور تہران ہر حال میں ان کی حمایت جاری رکھے گا ۔ ان خیالات کا


تہران : ایران نے کہا ہے کہ فلسطینی اور لبنانی مذاحمتی تنظیمیں حزب اللہ اور حماس، اللہ کی خوشنودی ، اسلام کی بقا اور اپنے ملک کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہیں امریکہ چاہے جس نام سے پکارے دونوں تنظیمیں حق پر ہیں اور تہران ہر حال میں ان کی حمایت جاری رکھے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے  تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور حماس قطعی طور پر دہشتگرد نہیں ہو سکتیں، امریکہ ان تنظیموں پر دہشتگردی کا لیبل لگانا چاہتا ہے چونکہ یہ دونوں گروپ امریکہ کی راہ میں رکاوٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کی اصل سرپرستی خود امریکہ کر رہا ہے اور اس نے عراق میں بھی ایک دہشتگرد گروپ سے خفیہ مذاکرات کئے اور ایران کیخلاف ہتھیار اٹھانے کی صورت میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ خود امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ القاعدہ اور افغانستان میں طالبان بھی امریکہ ہی کے پیدا کردہ ہیں اور اس کام میں سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک بھی شامل ہیں


خبر کا کوڈ: 5729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5729/حماس-اور-حزب-اللہ-اسلام-کی-بقا-جنگ-لڑ-رہی-ہیں-امریکہ-جو-مرضی-کہے-دونوں-گروپوں-حمایت-جاری-رکھیں-گے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org