0
Wednesday 5 Oct 2016 15:13

منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی

منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف قانون کی گرفت ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید سخت ہوتی جا رہی ہے اور آج ان پر منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم ایم کیو ایم بانی الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کیس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔ برطانوی قانون کے مطابق فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزم کا عدالت میں حاضر ہونا ضروری نہیں، فرد جرم الطاف حسین کو ڈاک یا ای میل کے ذریعے ارسال کی جا سکتی ہے یا پھر ان کے وکیل کو بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ فرد جرم حوالے کرنے کے بعد الطاف حسین کو 26 اکتوبر تک جواب داخل کرنے کا کہا جائے گا، اس کے بعد اس کیس کی سماعت لندن کی کراؤن کورٹ میں ہوگی، جبکہ کیس کا فیصلہ اسی سال دسمبر میں متوقع ہے۔ الطاف حسین کے ساتھ ساتھ طارق میر، محمد انور اور سرفراز مرچنٹ پر بھی فرد جرم عائد کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 573001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش