0
Wednesday 5 Oct 2016 19:41

ڈی سی او ملتان نادرچٹھہ کی سی پی او کے ہمراہ علامہ اقتدار حسین نقوی سے ملاقات، محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو

ڈی سی او ملتان نادرچٹھہ کی سی پی او کے ہمراہ علامہ اقتدار حسین نقوی سے ملاقات، محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو
اسلام ٹائمز۔ ڈی سی او ملتان نادرچٹھہ نے سٹی پولیس آفیسر احسن یونس کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور ممبر امن کمیٹی علامہ اقتدار حسین نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر محرم کمیٹی کے کنوینر محمد عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، مہر سخاوت، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، سید قمر عباس زیدی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ملاقات کے دوران علامہ اقتدار حسین نقوی نے نئے سی پی او ملتان احسن یونس کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا، ڈی سی او ملتان نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں جہاں مسائل باقی ہیں ان شاءاللہ آپ جیسے علماء کے ساتھ مل کر مسائل حل کریں گے، نادر چٹھہ نے کہا کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت آرڈر جاری کیے جاچکے ہیں، ملتان کے امن کو قائم رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، علمائے کرام اپنے اپنے خطابات میں اتحاد وحدت کے حوالے سے گفتگو کریں۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے مختلف مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈی سی او ملتان کو یقین دلایا کہ ہم ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ امن وامان قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ شہر کے بعض علاقوں میں سڑکوں، سیوریج اور لائٹس کے مسائل باقی ہیں جنہیں فوری حل کرنے کی ضرورت ہے جس پر ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ ان شاء اللہ یہ مسائل بھی جلدحل کرلیے جائیں گے۔ اس موقع پر سید وسیم عباس زیدی، ملک عاشق حسین، مرزا وجاہت علی، سید گلشن عباس زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 573079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش