0
Thursday 6 Oct 2016 00:00

بیٹے کے قتل کا کیس واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، سوہنڑا خان عظیم

بیٹے کے قتل کا کیس واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، سوہنڑا خان عظیم
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں پولیس نے مقتول کے خاندان کو دھمکانے پر قاتل کے بھائیوں اور والد پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تھانہ پہاڑ پور میں صدیق آباد پہاڑ پور کے رہائشی سوہنڑا خان ولد عظیم نے 506/34ppc کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزمان آدم گل ولد عبدالرشید، عصمت اللہ، سیف اللہ پسران آدم گل سکنائے پیر آصحاب مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں کیونکہ ملزم آدم گل کے بھائیوں نے میرے بیٹے کو ذبح کرکے قتل کیا تھا، جو آدم گل کے بھائی اب جیل میں ہیں جس کی وجہ سے باپ اور اس کے دو بیٹے  مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ عید کے دوسرے دن سوہنڑا خان کے بیٹے کو آدم گل کے دو بھائیوں نے معمولی سی بات پر پکڑ کے جنگل میں ذبح کردیا تھا، اور لاش کو جنگلی جانوروں کے سامنے ڈال کر چلے گئے تھے۔ ایک ہفتے کی تفتیش کے بعد قاتلوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، قاتلوں کا گھرانہ مقتول کے والد پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ کیس واپس لے ورنہ اسے بھی بیٹے کے پاس پہنچا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 573132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش