0
Thursday 6 Oct 2016 00:47

روس کاسا منصوبے کے ذریعہ پاکستان کو بجلی فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا

روس کاسا منصوبے کے ذریعہ پاکستان کو بجلی فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ تاجکستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تاجکستان کے بعد روس بھی کاسا منصوبے کے ذریعے پاکستان کو بجلی فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق روس کے ڈپٹی وزیرتوانائی یوری سینٹ یورین نے سیکرٹری پانی و بجلی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران روسی ڈپٹی وزیر نے کاسا منصوبے کے ذریعے پاکستان کو اکتوبر تا اپریل بجلی فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ کاسا منصوبے کے ذریعے تاجکستان پاکستان کو صرف مئی تاستمبر بجلی فروخت کرسکتا ہے۔ روس اکتوبر تا اپریل پاکستان کو کاسا ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی فراہم کرے گا۔ کاسا منصوبے سے 2018ء میں بجلی کی فراہمی شروع ہونے کا امکان ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق روس نے جامشور میں 600 میگاواٹ گیس پاور منصوبہ کی اپ گریڈیشن میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری پانی وبجلی کے مطابق جامشور گیس منصوبہ روسی سرمایہ کاری کاری کیلئے بہترین ہے۔ روس کے کاسا منصوبے میں شریک ہونے سے علاقائی تعاون میں اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 573143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش