QR CodeQR Code

عزیزآباد سے پکڑے گئے اسلحے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

6 Oct 2016 12:59

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہیں، شہر میں کام کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، جو ہدایات دی تھیں، اس پر عمل کرانے کی کوشش کر رہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ صبح سویرے شہر کے اچانک دورے پر صدر پہنچے، جہاں ان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہیں، پولیس بھی بہتر کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال عزیزآباد سے پکڑے گئے اسلحے کی تعداد کے بارے میں بتایا گیا ہے اور پولیس اسلحے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے، اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں کام کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، جو ہدایات دی تھیں، اس پر عمل کرانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کراچی کے علاقے صدر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صدر کا پورا علاقہ اصل شکل میں بحال کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 573255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/573255/عزیزا-باد-سے-پکڑے-گئے-اسلحے-متعلق-مزید-تحقیقات-کی-جا-رہی-ہے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org