QR CodeQR Code

علامہ ناظر تقوی کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ڈی جی رینجرز سندھ سے اہم ملاقات

6 Oct 2016 17:16

اسلام ٹائمز: ملاقات میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے یقین دلایا کہ مجلس عزاء اور سبیل امام حسین میں پیش آنیوالے معاملات پر بھرپور تعاون کرتے ہوئے تحفظات کو دور کیا جائیگا، 9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس اور دیگر مقامات پر رینجرز کیجانب سے بھی عزاداروں کیلئے سبیل امام حسینؑ کا اہتمام کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے ڈی جی رینجرز ہاؤس میں اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی، ملاقات میں محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا، اس موقع پر علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ جعفر سبحانی، حسنین مہدی اور مسلم رضا بھی موجود تھے۔ علامہ ناظر تقوی نے سندھ بھر میں امن و امان کی فضاء کو بہتر بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ رینجرز کی جانب سے مجلس عزاء اور سبیل امام حسین پر مشکلات درپیش ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے تحفظات اور درپیش مشکلات کو حل کریں گے، جس پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مجلس عزاء اور سبیل امام حسین میں پیش آنے والے معاملات پر بھرپور تعاون کرتے ہوئے تحفظات کو دور کیا جائے گا، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس اور دیگر مقامات پر رینجرز کی جانب سے بھی عزاداروں کیلئے سبیل امام حسینؑ کا اہتمام کیا جائے گا، جس پر علامہ ناظر عباس تقوی نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تعاون کا یہ سلسلہ اس ہی طرح جاری و ساری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 573306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/573306/علامہ-ناظر-تقوی-کی-قیادت-میں-شیعہ-علماء-کونسل-کے-وفد-ڈی-جی-رینجرز-سندھ-سے-اہم-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org