0
Thursday 3 Mar 2011 15:06

ہنگو، پولیس موبائل پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق

ہنگو، پولیس موبائل پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق
ہنگو:اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں ریلوے روڈ پر خودکش دھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ ڈی سی او ہنگو عادل صدیق کے مطابق خودکش حملہ آور نے ریلوے روڈ پر پولیس چوکی کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری کار پولیس موبائل سے ٹکرا دی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 6 سو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور 15 مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ 
پولیس کے مطابق دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

خبر کا کوڈ : 57334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش