0
Thursday 6 Oct 2016 17:27

سیاسی و عسکری قیادت کا جہادی تنظیموں سے متعلق 3 نکاتی حکمت عملی پر اتفاق

سیاسی و عسکری قیادت کا جہادی تنظیموں سے متعلق 3 نکاتی حکمت عملی پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ سیاسی و عسکری قیادت نے جہادی تنظیموں سے متعلق تین نکاتی حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔ سب سے پہلے نکتے کے تحت ان گروپس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے اور ان کی مالی معاونت کرنے والے گروپوں کو واضح پیغام دیا جائے کہ مدد بند کریں۔ دوسرے نکتے کے تحت بڑی تنظیموں کو سیاسی دھارے میں لانے کا راستہ دیا جائے گا جبکہ تیسرے نکتے کے تحت اخلاقی اور امدادی سرگرمیاں پروان چڑھانے کے راستے نکالے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کے نام بدل کر کام کرنے پر یک نکاتی حکمت عملی پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو صوبوں میں جا کر اس معاملے پر واضح احکامات دے گی۔ یہ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی اور 18 اکتوبر کو وزیراعظم نواز شریف کو نیپ کے جائزہ اجلاس میں اس پر بریفنگ دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 573351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش