QR CodeQR Code

جبتک غیر ریاستی عناصر جلسے کرتے رہیں گے حکومت پر الزامات لگتے رہیں گے، اعتزاز احسن

6 Oct 2016 22:49

اسلام ٹائمز: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج تک وزیراعظم کی ذبان سے کلبوشن یادیو کا نام سنائی نہیں دیا، اگر نرنندر مودی کے ہاتھ کوئی ایسا شخص آجاتا تو اس نے اس کرنل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لے جاکر دنیا کو دکھانا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ بھارت کشمیر میں تحریک سے بوکھلایا ہوا ہے، بھارت نے جس طرح سرجیکل سٹرائیک کا ڈھونگ رچایا اس سے وہ بیک فٹ پر چلا گیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں ترمیم بھارت کی جانب سے جنگی قدم ہوگا، جہاں مودی کی بوکھلاہٹ نظر آتی ہے وہاں ہماری جانب بھی ناکامیوں کا ذکر ضروری ہے، سارک کانفرنس میں بھارت نے پاکستان کو تنہا کردیا جو دکھ کی بات ہے، اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ ناکامی وزیراعظم پاکستان کی ہے کیوں کی وہ وزیرخارجہ بھی ہیں، اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت غیرریاستی عناصر پر پابندی لگانے میں مکمل ناکام ہوئی ہے، جب تک غیرریاستی عناصر جلسے جلوس کرتے رہیں گے تو آپ پر الزامات لگتے رہیں گے، نیشنل ایکشن پلان میں غیرریاستی عناصر پر پابندی کی شق شامل ہے، اعتزاز احسن نے کہا کہ آج تک وزیراعظم کی ذبان سے کلبوشن یادیو کا نام سنائی نہیں دیا، اگر نرنندر مودی کے ہاتھ کوئی ایسا شخص آجاتا تو اس نے اس کرنل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لے جاکر دنیا کو دکھانا تھا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ وزیراعظم کلبوشن یادو کا نام کس دن اپنی زبان سے لیں گے، اس دن نرنندر مودی کو ہزیمت ہوگی، انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا لیکن لوگ کہتے ہیں نرنندر مودی نے فرینڈلی فائر کیا ہے، اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر کسی شرط کے بغیر وزیراعظم اور حکومت کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ سی پیک چائنہ پنجاب کوریڈور منصوبہ بن رہا ہے جو ہمیں منظور نہیں، اعتزاز احسن نے کہا کہ دنیا بھر میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کا نام پاناما پیپرز میں آیا ہے، ہم نے بل پیش کیا ہے جس میں احستاب کی ابتداء وزیراعظم سے ہونی چاہئے، اس سے فضا بہتر ہوگی، وزیراعظم میں خود اعتمادی بڑھے گی اور مودی سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کر سکیں گے، ہمارا میڈیا جنگ جو بنا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 573404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/573404/جبتک-غیر-ریاستی-عناصر-جلسے-کرتے-رہیں-گے-حکومت-پر-الزامات-لگتے-اعتزاز-احسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org