QR CodeQR Code

اسکردو، محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف الرٹ

7 Oct 2016 00:10

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ عاشورا محرم کے ماتمی جلوسلوں کیلئے 7 ایمبولینس، ڈاکٹرز اور پچاس سے زائد پیرا میڈیکس تعینات کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسکردو ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ عاشورا محرم کے ماتمی جلوسلوں کیلئے 7 ایمبولینس، ڈاکٹرز اور پچاس سے زائد پیرا میڈیکس تعینات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام عاشورا کے روز ایمرجنسی نافذ کر دی جائے گی اور جلوس عاشورا کے مختلف مقامات پر بھی میڈیکل کیمس لگائیں جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 573425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/573425/اسکردو-محرم-الحرام-کے-دوران-عزاداروں-کو-طبی-سہولیات-کی-فراہمی-کیلئے-ڈاکٹرز-اور-پیرامیڈیکل-سٹاف-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org